LIVE

کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ، پاکستان کے نوح دستگیر بٹ کا سلور میڈل

فیضان لاکھانی
December 17, 2021
 

کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی کے ساتھ نوح بٹ نے کامن ویلتھ گیمز کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے— فوٹو: فائل

کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح دستگیر  بٹ نے سلور میڈل جیت لیا۔

تاشقند میں نوح بٹ نے 109پلس ویٹ کیٹیگری میں 390 کلوگرام کا وزن اٹھاکر  دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے ویٹ لفٹر نے پہلی جبکہ بھارتی پلیئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس شاندارکارکردگی کے سبب نوح بٹ نے اگلے برس ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔