LIVE

طالبان کو براہ راست امداد کیلئے وعدے پورے کرنے ہوں گے: مشیر امریکی صدر

ویب ڈیسک
December 18, 2021
 

امریکی صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا ہے کہ اتحادیوں اور اقوام متحدہ سے مل کر افغانستان کی معیشت کو بہتر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ براہ راست امداد کے لیے طالبان کو اپنے وعدے پورے کرنے ہوں گے، انسانی ہمدردی اور امداد کے لیے پاکستانی حکومت بھی افغانستان کے لیے پریشان ہے۔

صدر جو بائیڈن کے میشر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جاری صورتحال پر پاکستان امریکا سے تعاون کا خواہش مند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے طالبان اورحقانی نیٹ ورک سے تعلقات پر واضح طور پر کچھ نہیں کہہ سکتا، اس بنیاد پر پاکستان کا افغانستان میں کیسا کردار رہا اس حوالے سے بھی کچھ کہنا مشکل ہے۔