LIVE

گیس کا شدید بحران، ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہونے کا خدشہ

ویب ڈیسک
December 19, 2021
 

ملک بھر  میں  گیس کے شدید بحران  کے پیش نظر  پنجاب بھر کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتےہوئے چیئر مین اپٹما رحیم ناصرکا کہنا تھا کہ حکومت نے 6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو گیس ٹیرف کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن بعد میں ٹیرف 9 ڈالر کرنے کا کہا جس پر بھی تعاون کے لیے تیار تھے۔

رحیم ناصر نے بتایا کہ   وزیر توانائی حماد اظہر  سےکیپٹو پاور پلانٹ سے نکل کر گرڈ سے منسلک ہونے کی کمٹمنٹ نہیں تھی، ان کی 92 درخواستیں تقسیم کار کمپنیز میں کنکشنز کے لیے موجود ہیں لیکن آج تک عمل نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں  میں گیس پریشرکی کمی کے باعث  جہاں شہریوں کو مشکلات کاسامنا ہے وہیں صنعتوں میں پیداواری عمل بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔