LIVE

یاسر شاہ پر الزامات، پی سی بی کا مؤقف سامنے آگیا

ویب ڈیسک
December 20, 2021
 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا قومی کرکٹر یاسر شاہ پر 14 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور  زیادتی میں معاونت کا الزام پر مؤقف سامنے آگیا۔

قومی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور زیادتی میں معاونت کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ ہمارے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ ایک کھلاڑی پر چند الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بورڈ کا کہنا تھاکہ پی سی بی فی الحال اس حوالے سے معلومات اکٹھی کررہا ہے اور جب تک اس سلسلے میں مکمل حقائق سامنے نہیں آجاتے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔