LIVE

زرعی زمین پر مبینہ قبضے کیخلاف قومی شاہراہ پر دھرنا جاری، ٹریفک متاثر

ویب ڈیسک
December 20, 2021
 

نواب شاہ میں زرعی زمین پر مبینہ قبضے کے خلاف صبح سے قومی شاہراہ پردھرنا جاری ہےجس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہے  اور قومی شاہراہ کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین نے قومی شاہراہ نواب ولی محمد بس اسٹاپ پر  شامیانے لگا کر 11 گھنٹے دھرنا دے رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں خواتین سمیت سیاسی و سماجی رہنما بھی شریک ہیں۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ نواب ولی محمد گوٹھ میں بااثر افراد نے زرعی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے،جب تک زمین سے قبضہ ختم نہیں کیا جاتا ان کا احتجاج جاری رہے گا۔