LIVE

پی ٹی آئی حکومت میں بھی خامیاں ہیں، گورنر پنجاب چوہدری سرور

ویب ڈیسک
December 22, 2021
 

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھتا جا رہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی منہگی ہوچکی ہے، متبادل ذرائع پر انحصار کرنا ہوگا، تقریب سے خطاب— فوٹو: فائل

گورنر پنجاب چوہدری سرورنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں بھی خامیاں ہیں۔

لاہورمیں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے 76 ویں سیشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھتا جا رہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی منہگی ہوچکی ہے،  متبادل ذرائع پر انحصار کرنا ہوگا۔