LIVE

کراچی میں اومی کرون کے مزید 6 مشتبہ کیس رپورٹ

ویب ڈیسک
December 23, 2021
 

کراچی میں عالمی وبا کورونا کے جنوبی افریقی ویرینٹ اومی کرون کے مزید 6 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون سے مبینہ متاثرہ 6 افراد بیرون ممالک سےکراچی پہنچے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے تاہم اومی کرون کی تصدیق کے لیے تمام افراد کے نمونے نجی اسپتال پہنچا دیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کا بتانا ہے کہ جن افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے 4 افراد جنوبی افریقا اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے تمام افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی میں اومی کرون کے دو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔