LIVE

گڑھی خدا بخش: بینظیر بھٹوکی برسی پرتعزیتی جلسے میں آصف زرداری کی 'سرپرائز انٹری'

ویب ڈیسک
December 27, 2021
 

گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر تعزیتی جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری نے سرپرائز انٹری دی اور جلسے سے خطاب بھی کیا۔

خیال رہےکہ اس سے قبل پیپلز پارٹی نےکہا تھا کہ آصف زرداری طبیعت کی وجہ سے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری آج اسلام آباد سےلاڑکانہ پہنچے اور گڑھی خدا بخش میں جاری جلسے میں پہنچ گئے۔

 آصف زرداری نے اسٹیج پر پہنچ کر بلاول کو بوسہ دیا، دونوں نےکارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔