LIVE

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا

ویب ڈیسک
December 28, 2021
 

10 گرام سونے کی قیمت 79 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 8 ہزار 196 روپے ہوگئی— فوٹو:فائل

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 100روپے بڑھ کر ایک لاکھ 26 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 79 روپے بڑھ کر ایک  لاکھ 8 ہزار 196 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 12 ڈالر اضافے سے 1817 ڈالر فی اونس ہے۔