LIVE

آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ لفٹ میں پھنس گئے

ویب ڈیسک
December 31, 2021
 

آسٹریلیا کے ماسٹر بیٹسمین اسٹیو اسمتھ لفٹ میں پھنس گئے اور  وکٹ پر گھنٹوں گزارنے والے بیٹر پر 55 منٹ بھاری پڑ گئے۔

اس مشکل گھڑی میں آسٹریلوی نائب کپتان کے ٹیم میٹ لے بوشین نے مدد کرنے کی کوشش کی لیکن رائیگاں گئی۔

اسمتھ نےاپنے فون سے سوشل میڈیا پر چاہنے والوں سے مدد بھی مانگی اور کہا کہ جب آپ لفٹ میں پھنس جاتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟ کسی کے پاس کوئی تجویز ہے کہ میں کیا کرسکتا ہوں؟ کیونکہ میں تھوڑی دیر کے لیے ہی یہاں رہ سکتا ہوں۔