LIVE

حسنین کا بگ بیش میں پہلا ہی اوور میڈن، 3 وکٹیں بھی لیں

ویب ڈیسک
January 02, 2022
 

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے بگ بیش لیگ میں اپنے پہلے ہی اوور میں تباہ کن بولنگ کرا کر دھاک بٹھا دی۔

محمد حسنین نے سڈنی تھنڈرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے بگ بیش لیگ کے میڈن اوور میں 3 وکٹیں لیں اور کوئی رن نہیں دیا، فاسٹ بولر نے اپنے اوور کی دوسری تیسری اور پانچویں گیند پر وکٹیں لیں۔

یاد رہے کہ محمد حسین کے علاوہ فاسٹ بولر حارث رؤف، دلبر حسین اور سید فریدون بھی بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں۔