LIVE

علیزے شاہ نے اب تک رابطہ نہیں کیا: سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ

ویب ڈیسک
January 03, 2022
 

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم وِنگ سندھ کے سربراہ عمران ریاض کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ نے اپنی وائرل ویڈیو  پر تاحال ایف آئی اے سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

کچھ روز قبل علیزے شاہ کی ایک ویڈیو  وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی سگریٹ نوشی کر رہی ہیں تاہم ایک سوال جو صارفین کے دماغ میں اب تک ہے وہ یہ کہ یہ ویڈیو وائرل کس نے کی؟

کچھ روز قبل سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سندھ عمران ریاض نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یوں کسی کی اجازت کے بغیر ویڈیو وائرل کرنا یا کہیں شیئر کرنا جرم ہے جس کی سزا تین سال تک کی قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہے۔

عمران ریاض کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد لوگ خیال ظاہر کر رہے تھے کہ شاید اداکارہ نے ویڈیو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے سے رجوع کیا ہے تاہم اب عمران ریاض نے اس حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ علیزے نے اب تک رابطہ نہیں کیا، جب تک اداکارہ شکایت درج نہیں کرائیں گی ایکشن نہیں لیں گے۔