LIVE

مری میں کیا اتنی برف پہلی دفعہ پڑی؟ وفاقی وزیرمونس الٰہی کی حکومت پرتنقید

ویب ڈیسک
January 08, 2022
 

حکومت میں جو لوگ سیاحوں کو آج کے المناک سانحہ کا قصور وار ٹھہرا رہے ہیں وہ خدارا ہوش کریں، مونس الٰہی— فوٹو:فائل 

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے مری سانحے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ‏مری میں کیا اتنی برف پہلی دفعہ پڑی تھی؟ 

ان کا کہنا تھاکہ حکومت میں جو لوگ سیاحوں کو آج کے المناک سانحہ کا قصور وار ٹھہرا رہے ہیں وہ خدارا ہوش کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی کارکردگی قابل مذمت ہے جبکہ متاثرین کی امداد میں فوج، مقامی شہریوں اورہوٹلوں کا کردار قابل تعریف ہے۔