LIVE

سیالکوٹ: زمین کے تنازع پر معمر خاتون پر تشدد، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا

ویب ڈیسک
January 09, 2022
 

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی سید امیر میں معمر خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا۔ فوٹو: فائل 

سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پر معمر خاتون کو  بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی سید امیر میں معمر خاتون پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔

معمر خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا اور ڈنڈوں سے سر عام تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا جس کی تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی پی او سیالکوٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔