LIVE

آریز اور حبا کو شادی کو رات گئے ہائی جیک کر لیا گیا، ویڈیو بھی وائرل

ویب ڈیسک
January 09, 2022
 

انسٹاگرام پر اداکارآریز احمد کی جانب سے انسٹااسٹوری شیئر کرتے مداحوں کو رات گئے آؤٹنگ سے متعلق اطلاع دی گئی:فوٹو انسٹاگرام

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار  آریز احمد اور  اداکارہ حبا بخاری کو رات گئے دوستوں نے ہائی جیک کر لیا۔

انسٹاگرام پر اداکار آریز احمد کی جانب سے ایک اسٹوری شیئر کرتے مداحوں کو رات گئے پیش آنے والے واقعے سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

ویڈیو میں حبا آریز کو ٹھنڈ میں جیکٹ پہنے گاڑی میں دوستوں کے ہمراہ جاتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں موجود شخص کہہ رہا ہے کہ رات کے 3:30 بجے کا وقت ہے اور  ہم دلہا دلہن کو ہائی جیک کرکے چائے پلانے لے جا رہے ہیں۔

جس پر گاڑی میں موجود حبا بخاری اور آریز بھی دوست کی جانب مسکرا کر دیکھتے ہیں۔

آریز احمد کی اگلی انسٹا اسٹوری پر انھیں دوستوں اور اہلیہ کے ہمراہ ہوٹل پر بیٹھے بھی دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، بعد ازاں گزشتہ روز اداکارہ کی رخصتی کی تصاویر  بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔