LIVE

کورونا کیسز: تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کیلئے آج ہونیوالا اجلاس ملتوی

ویب ڈیسک
January 13, 2022
 

وزارت تعلیم کا کہنا ہےکہ اجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں سے متعلق آج ہونے والا بین الصوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس ملتوی کردیا گیا۔

ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق فیصلے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس اب ملتوی کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہےکہ  اجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور شرح 6 فیصد تک جا پہنچی ہے جب کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی سب سے بلند شرح کراچی میں ہے۔