LIVE

سعودی عرب میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 5 بچوں کی پیدائش

ویب ڈیسک
January 13, 2022
 

خاتون کے ہاں آخری ولادت 12 سال پہلے ہوئی تھی اور پانچ بچوں کی ولادت کے بعد خاتون سمیت تمام بچے خیریت سے ہیں/ فائل فوٹو

سعودی عرب میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی شہر تبوک کی رہائشی خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی ولادت کنگ سلمان ملٹری اسپتال میں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کے ہاں آخری ولادت 12 سال پہلے ہوئی تھی اور پانچ بچوں کی ولادت کے بعد خاتون سمیت تمام بچے خیریت سے ہیں۔