LIVE

دہشت گردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

ویب ڈیسک
January 14, 2022
 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے 13 اور 14 جنوری کی رات کو فوجی پوسٹ پرفائرنگ کی، جوانوں نے دہشت گردوں کو فوری اور مؤثر جواب دیا— فوٹو: فائل

دہشت گردوں نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے 13 اور 14 جنوری کی رات کو  فوجی پوسٹ پرفائرنگ کی، جوانوں نے دہشت گردوں کو فوری اور مؤثر جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 26 سالہ سرفراز علی شہید کا  تعلق وہاڑی سے تھا۔