LIVE

لاہور: سروسزاسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق

ویب ڈیسک
January 15, 2022
 

لاہور کے سروسز اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے نوجوان مریض جاں بحق —فوٹو: فائل 

لاہور کے سروسز اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نوجوان مریض جاں بحق ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق جاں بحق مریض کے  ورثاء نے اسپتال کے باہر احتجاج  کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی جبکہ پولیس سے بھی جھڑپ  ہوئی۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ پنجاب نے  نوجوان کی موت پر نوٹس لیتے ہوئے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔