LIVE

بھارتی وزیر کا ’کنگنا کے گالوں‘ سے بھی اچھی سڑکیں بنانے کا اعلان

ویب ڈیسک
January 15, 2022
 

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے ایم ایل اے عرفان انصاری نے اپنے حلقے میں بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے گالوں سے بھی اچھی سڑکیں بنانے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے ایم ایل اے عرفان انصاری کی جانب سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔

ویڈیو میں عرفان انصاری کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ جماترا میں 14 ورلڈ کلاس روڈز کی تعمیر جلد شروع ہو گی۔

عرفان انصاری کا مزید کہنا تھا میں یقین دہانی کرواتا ہوں کہ یہ سڑکیں بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے گالوں سے بھی زیادہ اچھی ہوں گی۔

بھارتی ایم ایل اے کو اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی ایک بھارتی وزیر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سڑکیں کترینہ کیف کے گالوں کی طرح بننی چاہئیں۔