LIVE

میں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریف

ویب ڈیسک
January 16, 2022
 

اپوزيشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے لیے ڈراؤنا خواب ہیں۔

لاہور میں میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کی سب سے زيادہ مہنگائی اس وقت ہے، غربت اور بے روزگاری نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔

صدر  مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ عمران خان نیازی اور ان کی حکومت کی بدترین غفلت اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔

شہباز  شریف سے سوال کیا گیا کہ عمران خان آپ کو گرفتار کروانے پر تلے ہوئے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں۔

تحریک عدم اعتماد کے سوال پر  شہباز  شریف نے کہا کہ یہ باہمی مشاورت سے ہوگا۔