LIVE

5 جی ٹیکنالوجی پر خدشات، متعدد ائیرلائنز کی امریکا کیلئے پروازیں بند کرنے کی دھمکی

ویب ڈیسک
January 19, 2022
 

فائیو جی ٹیکنالوجی کے تنازع پر متعدد انٹرنیشنل ائیر لائنز نے امریکا کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کرنے کی دھمکی دیدی۔

متحدہ عرب امارات، بھارت اور دو جاپانی ائیر لائنز نے فائیو جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے تحفظات دور نہ ہونے کی صورت میں آج سے امریکا کے لیے سروسز روکنے کا اعلان کیا ہے۔

ایمریٹس ائیر لائنز کا کہنا ہےکہ وہ طیارہ ساز کمپنیوں اور متعلقہ حکام سے فائیو جی ٹیکنالوجی کے معاملے پر رابطے میں ہیں۔

خیال رہے کہ متعدد انٹرنیشنل ائیر لائنز کو فائیو جی ٹیکنالوجی سے آراستہ موبائل فونز کی ائیرلائنز کی ٹیکنالوجی میں مداخلت پر خدشات ہیں۔