LIVE

جکارتہ اب انڈونیشیا کا دارالحکومت نہیں ہوگا، نیا دارالحکومت کہاں ہوگا؟

ویب ڈیسک
January 19, 2022
 

انڈونیشیا نے اپنے دارالحکومت کو تبدیل کرنے کافیصلہ کرلیا۔

انڈونیشیا کی جانب سے یہ فیصلہ ماحولیاتی تبدیلیوں اوربڑھتی آبادی کے سبب کیا گیا ہے۔

جکارتہ کی بجائے بورنیوکے جنگلات میں دارالحکومت آباد کیا جائے گاجس کا قانون منظور کرلیا گیا ہے جب کہ نئے دارالحکومت کا نام Nusantara  رکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کروڑ آبادی والے جکارتہ کو ٹریفک جام، آئے دن سیلاب اور شہر کے رفتہ رفتہ ڈوبنے کا سامناہے۔