LIVE

صحت کارڈز کا مقصد دوست یاروں کو نوازنا ہے، ترجمان سندھ حکومت کا الزام

ویب ڈیسک
January 19, 2022
 

سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے الزام عائد کیا ہے کہ صحت کارڈزکا مقصد ان دوست یاروں کو نوازنا ہے جن کے اپنے اسپتال ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ سندھ کے بلدیاتی قانون کا موازنہ دیگر صوبوں سے کریں تو واضح ہوجائےگا کہ کس نے مقامی حکومت کو زیادہ اختیارات دیے ہیں۔

انہوں نے وفاق پر الزام عائد کیا کہ انفیکشنز ڈیزیز اور حادثات کا علاج صحت کارڈز کے تحت نہیں کیا جارہا،ان کا مقصد ان دوست یاروں کونوازنا ہے جن کے اپنے اسپتال ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ‏وفاقی حکومت گرمی میں بجلی اور سردیوں میں گیس نہیں دیتی، زراعت سمیت ہر شعبے میں حکومت نے عوام کا استحصال کیا۔