LIVE

کھاد نہ ملنے پرکسانوں اور ڈیلر میں ہاتھا پائی، گھونسوں کے ساتھ اینٹوں کا استعمال

ویب ڈیسک
January 20, 2022
 

کھاد کی قلت سے پریشان کسان کھاد  کے ڈیلر  سے لڑ  پڑے۔

پنجاب اور سندھ میں یوریا کھاد کی قلت تاحال برقرار ہے  جس کی وجہ سے کسان مارے مارے پھر رہے ہیں۔

 بہاولپور میں کاشت کار اور کھاد ڈیلر آپس میں لڑ پڑے اور اس دوران دونوں جانب سےگھونسوں ، مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

اس کے علاوہ دونوں گتھم گتھا گروپس نے ایک دوسرے کو اینٹیں بھی ماریں۔

 کاشت کاروں نے ڈیلر پر الزام لگایا کہ کھاد ڈیلر لائن کے بغیر اور من پسند افراد کو کھاد تقسیم کررہاتھا۔