LIVE

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری

سیف الرحمان
January 20, 2022
 

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق بجلی کی قیمت میں 99 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے: فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں کمی کردی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق بجلی کی قیمت میں 99 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ بجلی کی قیمت میں کمی گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوئی۔

نوٹیفکیشن کےمطابق کے الیکٹرک اور ماہانہ 200 یونٹ تک کے  پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین پر اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔