LIVE

اسلام آباد میں کورونا کے وار، 6 سیکٹرز کی 24 گلیاں سیل

ویب ڈیسک
January 22, 2022
 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے مختلف سیکٹرز کی 24 گلیوں کو اسمارٹ لاک ڈاون کے ذریعے سیل کر دیا ہے۔

اسلام آباد کے کن سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے؟

* سیکٹر جی 6 فور اسٹریٹ نمبر 52، 59،56، 79 اور 80 سیل

* سیکٹر ایف 10 فورکی اسٹریٹ 53،52،50 سیل

* سیکٹر ایف 11 ٹو کی اسٹریٹس 23،21 اور 28 سیل

* سیکٹر جی 11 ٹو کی اسٹریٹس 21،15 اور 46 سیل

* سیکٹر ایف 8 ون کی اسٹریٹس  31، 36، 37، 38، 42 اور 44 سیل 

* سیکٹر ایف 8 تھری کی اسٹریٹس 5، 6، 10 اور  11 سیل 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مختلف سیکٹرز کی ان گلیوں کو جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب رات 12 بجے سیل کیا گیا۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔