LIVE

کراچی: ضلع وسطی کے بعض علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ویب ڈیسک
January 23, 2022
 

کراچی کے ضلع وسطی کے بعض علاقوں میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں  اومی کرون ویرینٹ کے 110 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ پر گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

 ان علاقوں میں اجتماعات اور تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ 

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ لاک ڈاؤن 22 جنوری سے 5 فروری تک نافذ رہے گا۔