LIVE

پاکستان کے مظفر خان نے ورلڈ باکسنگ عربین سی ٹائٹل جیت لیا

ویب ڈیسک
January 23, 2022
 

پاکستان کے مظفر خان نے ورلڈ باکسنگ کونسل عربین سی ٹائٹل فائٹ جیت لی۔

مظفر خان نے افغانستان کے آغا احمد سمیر درانی کو پانچویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے ورلڈ باکسنگ کونسل عربین سی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی فائٹر کی جیت کے بعد سبز ہلالی پرچم لہرایا جا رہا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستانی فائٹر کی جیت کے بعد سبز ہلالی پرچم کو رنگ میں لہرایا گیا اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جبکہ فاتح باکسر مظفر خان کو ان کے ساتھیوں نے جیت کی خوشی میں کندھے پر بھی اٹھایا۔ 

مظفر خان کو ان کے ساتھیوں نے جیت کی خوشی میں کندھے پر اٹھایا ہوا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا