LIVE

آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ایئر بننے پر بابر اعظم کیا کہتے ہیں؟

ویب ڈیسک
January 24, 2022
 

بابر اعظم نے پلیئر آف دی ایئر منتخب ہونے پر فینز کا شکریہ ادا کیا۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ایئر بننے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابر اعظم کو آئی سی سی ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

بابر اعظم کی جانب سے بھی آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر منتخب ہونے پر فینز کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

قومی بیٹر کا کہنا ہے کہ خوش قسمت ہوں کہ اتنی اچھی ٹیم میرے ساتھ موجود ہے، آئی سی سی اور پی سی بی کا بھی شکر گزار ہوں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی نے پلیئر آف دی ایئر کے لیے بابر اعظم، شکیب الحسن،  ینامن ملان اور  پال اسٹرلنگ کو نامزد کیا تھا لیکن قرعہ پاکستان کے بابر اعظم کے نام نکلا۔