LIVE

گجرات میں 4 بچوں سمیت خاتون کے اغوا کا ڈراپ سین

ویب ڈیسک
January 24, 2022
 

گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کے علاقے سے 4 بچوں سمیت لاپتا ہونے والی خاتون مقامی عدالت پہنچ گئی۔

تھانہ سٹی سرائے عالمگیر میں سجاد حسین نامی شخص نے اپنی بیوی سائرہ بی بی اور چار بچوں کے اغوا کی ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں اس نے الزام عائد کیا تھا کہ بیوی کو تنویر نامی شخص نے اغوا کیا ہے۔

تاہم آج واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا اور سائرہ بی بی اپنے بچوں کے ہمراہ مقامی عدالت میں پیش ہوگئی۔

خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ کسی نے اغوا نہیں کیا، سجاد نے 4 ماہ قبل ہی طلاق دے دی تھی۔

عدالت نے خاتون کے شوہر ہونے کے دعویدار کی جانب سے دائر اغوا کا مقدمہ خارج کرنے کاحکم دے دیا۔