LIVE

’سب کچھ داؤ پر لگ جائے، عمران خان کرپشن سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا‘

ویب ڈیسک
January 25, 2022
 

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے سینیٹ اجلاس میں انسداد کرپشن پر بات کرنی تھی لیکن روانی میں وہ کچھ کا کچھ بول گئے۔

سینیٹ میں انسداد کرپشن پر بات کرتے ہوئے علی محمد خان جوش خطابت میں کچھ کا کچھ بول گئے۔

خطاب میں علی محمد خان کا کہنا تھاکہ ’نہیں ہٹے کا عمران خان پیچھےکرپشن سے، نہیں پیچھے ہٹے گا، چاہے سب کچھ داؤ پر لگ جائے، چاہے حکومت اِدھر سے اُدھر ہوجائے، چاہے اقتدار رہے یا نہ رہےعمران خان کرپشن سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا‘۔

اس دوران حکومتی سینیٹرز بھی ڈیسک بجاتے رہے۔