LIVE

پشاور: دہشتگردی کے واقعات میں مطلوب کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار

ویب ڈیسک
January 26, 2022
 

دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا۔— فوٹو: فائل 

پشاور میں انسدادِ دہشت گردی ونگ کی کارروائی،دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انسدادِ دہشت گردی ونگ کراچی نے پشاورمیں کارروائی کی جس کے نتیجے میں  کالعدم تنطیم کے اہم کمانڈر کو  گرفتار کرلیا گیا ہے جسے کراچی منتقل کیاجائیگا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ گرفتارملزم کے 2 ساتھی چند روزقبل گھوٹکی میں مبینہ مقابلے کے دوران  مارے گئے تھے۔