LIVE

پی ایس ایل 7: ڈیرن سیمی کی جگہ جیمز فوسٹر پشاور زلمی کے ہیڈکوچ مقرر

ویب ڈیسک
January 26, 2022
 

ڈیرن سیمی پہلے مرحلے میں اپنی مصروفیات کے باعث دستیاب نہیں— فوٹو:فائل 

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کیلئے پشاور زلمی نے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کردیا۔

پشاور زلمی کے مطابق جیمز فوسٹر ہیڈکوچ  اور ہاشم آملہ کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

ڈیرن سیمی پہلے مرحلے میں اپنی مصروفیات کے باعث دستیاب نہیں۔ جیمز فوسٹر اس سے قبل زلمی کے ساتھ دو سال اسسٹنٹ کوچ کے طور پر منسلک رہے ہیں۔ 

محمد اکرم ٹیم ڈائریکٹر اور بولنگ کوچ کے فرائض سر انجام دیں گے۔ سابق کپتان انضمام الحق پشاور زلمی کے اعزازی صدر ہیں۔ اس حوالے سے چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی منیجمنٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔