LIVE

کامونکی میں ہر چوتھا شخص بیمار، کھانسی اور بخار کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا

ویب ڈیسک
January 27, 2022
 

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے شہر کامونکی میں بخار اور کھانسی کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا۔

کامونکی میں ہر چوتھا شخص بیمار ہے لیکن سرکاری اسپتال میں اومی کرون کے ٹیسٹ کا انتظام ہی نہیں ہے جس کے باعث صورت حال مزید خراب ہو رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے 7500 سے زائد کیسز اور 25 اموات رپورٹ ہوئیں۔