LIVE

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کل پہلا میچ نہیں کھیلیں گے

فیضان لاکھانی
January 27, 2022
 

وہاب ریاض کورونا مثبت آنے کے بعد آئسولیشن میں ہیں جس کے باعث وہ کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ نہیں کھیلے گے۔ —فوٹو: فائل 

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں شامل ٹیم پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کل میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کورونا مثبت آنے کے بعد آئسولیشن میں ہیں جس کے باعث وہ کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے خلاف میچ نہیں کھیلے گے۔

پشاور زلمی کے مطابق وہاب کی غیر موجودگی میں شعیب ملک ٹیم کی قیادت کریں گے۔ 

واضح رہے کہ وہاب کے علاوہ کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔