LIVE

چور 17 ہزار روپے کی چاکلیٹ اور ڈرائی فروٹ اُڑا لے گئے

ویب ڈیسک
January 28, 2022
 

 کراچی میں ہوئی منفرد چوری جس میں چور 17 ہزار روپے کی چاکلیٹ اور ڈرائی فروٹ اڑا لے گئے ۔

رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے  ڈیفنس کےایک  ڈپارٹمنٹل اسٹور میں چوری ہوئی جس میں چور 17 ہزار روپے کی چاکلیٹ اور ڈرائی فروٹ سمیت 2 موبائل فون اور 25 ہزار روپے نقدی بھی لے کر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 ملزمان چہرے پر ماسک لگائے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں داخل ہوتے ہیں اور اسلحے کے زور پر  کاؤنٹر سے نقدی اور اسٹور میں موجود اشیاء تھیلے میں ڈال رہے ہیں۔