LIVE

سوئی میں دہشتگردوں کا حملہ، سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 4 لیویز اہلکار شہید

ویب ڈیسک
January 28, 2022
 

ڈیرہ بگٹی میں موندرانی مٹ کے قریب دھماکے میں لیویز کے 4 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ لیویز اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔

لیویز حکام کے مطابق گزشتہ رات موندرانی کے علاقے میں سولر سسٹم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی، لیویز اہلکار تحقیقات کیلئے پہنچے تو دھماکا ہوگیا۔

سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ شہید افراد میں ان کا کزن بھی شامل ہے، بلوچ ری پبلکن آرمی کے دہشت گرد حملے میں ملوث ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ حملے میں میرے کزن سمیت 4 افراد شہید ہوئے، حکومت مذاکرات کے نام پر ہم سے مذاق کر رہی ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سے پوچھتا ہوں کہ کیوں ہمیں دہشت گردوں کے آگے پھینک دیا ہے، لوگوں کی مدد کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔