LIVE

ہم نے ڈلیور کیا، بلدیاتی انتخابات میں تیاری سے جائیں، وزیراعظم کی پارٹی رہنماؤں کو ہدایت

ویب ڈیسک
January 28, 2022
 

وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور میں ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی رہنماؤں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے پنجاب میں 4سو ارب سے زائد کی ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت فیصل آباد کی صنعت کا پہیہ دوبارہ چلنے لگا ہے، فیصل آباد میں اسپیشل اکنامک زون کے قیام سے بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی۔

وزیراعظم نے  ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی رہنماؤں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی ہدایت کی اور کہا کہ ہم نے ڈلیور کیا ہے، بلدیاتی انتخابات میں بھرپورتیاری سے جائیں۔