LIVE

لاہور: مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین اور 2 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک
January 29, 2022
 

لاہور کے علاقے مومن پورہ میں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے دو خواتین اور دو کمسن بچے جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق مومن پورہ میں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر45 سالہ بیگم بی بی، 30 سالہ روبی، ایک سالہ طیب اور ایک ماہ کی عنایہ جاں بحق ہو گئیں۔

ریسکیو ٹیم نے ایک سالہ بچے کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔