پنجاب میں کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی نئی قیمت مقرر کردی گئی۔
پنجاب میں کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی نئی قیمت 4800 روپے مقرر کی گئی ہے جس کے بعد نجی اسپتالوں اور لیبارٹریزکو نئی قیمت پرعمل کرنا ہوگا۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا کہنا ہےکہ قیمت پر عملدرآمد نہ کرنے والی لیبارٹریوں کو سیل کیا جائے گا اور ان پر جرمانہ بھی ہوگا۔
واضح رہے کہ جیونیوز نے کورونا کے مہنگے ٹیسٹ کی نشاندہی کی تھی جس پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ایکشن لیا۔