LIVE

تکذیب نکاح کی اپیل مسترد، اداکار ہ میرا عتیق الرحمان کی بیوی قرار

شاہدحسین
January 31, 2022
 

لاہور کے سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو  عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا اور اداکارہ کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نے اداکارہ میرا کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔ فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف میرا نے اپیل دائر کررکھی تھی۔ فیملی کورٹ نے بھی اداکارہ میرا  کو عتیق  الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔

اداکارہ میرا کا مؤقف ہے کہ وہ عتیق الرحمان کی بیوی نہیں ہیں اور عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ تیار کرایا۔

اداکارہ میرا کا مؤقف ہے کہ وہ عتیق الرحمان کی بیوی نہیں ہیں اور عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ تیار کرایا— فوٹو : فائل