LIVE

کراچی: شادی میں جدید اسلحے سے فائرنگ، ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود کوئی گرفتاری نہ ہو سکی

ویب ڈیسک
February 04, 2022
 

کراچی کے علاقے گلبہار میں شادی کی تقریب میں جدید ترین اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کی گئی لیکن ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود کوئی شخص گرفتار نہ کیا گیا۔

گلبہار کے علاقے میں شادی کی تقریب میں بچوں اور بڑوں کی موجودگی میں جدید ترین اسلحے سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہوئی ہے۔

ویڈیو میں ملزمان کو کھلے عام فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور فائرنگ کرنے کے مقام کے چاروں طرف گھر ہیں۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والوں کی شناخت شاہ عالم اور رضا کے ناموں سے ہوئی، شدید فائرنگ کے باوجود علاقہ پولیس نہیں پہنچی اور نہ ہی کسی ملزم کو گرفتار کیا جا سکا ہے۔