LIVE

ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنیوالوں کیلئے 'وائس میسجز' فیچر میں تبدیلی

ویب ڈیسک
February 07, 2022
 

فوٹو فائل

پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ والے صارفین کے لیے وائس میسجز  کے فیچر میں تبدیلی کردی ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب ڈیسک ٹاپ بیٹا کے صارفین کے لیے 'گلوبل آڈیو پلیئر' کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت آپ کسی بھی ایک چیٹ کا آڈیو میسج سننے کے ساتھ دوسری چیٹ پر جاسکتے ہیں۔

فوٹو: ویب بیٹا انفو

اس فیچر کی خاصیت یہ ہے کہ جب آپ چیٹ سوئچ کریں گے تو آڈیو پیغام رکے گا نہیں بلکہ جاری رہے گا۔

یہ فیچر پہلے اینڈرائیڈ کے بیٹا صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا تھا جس سے اب ڈیسک ٹاپ استعمال کرنے والے افراد بھی مستفید ہوسکیں گے۔

اس سے قبل واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے وائس میسج کے فیچر میں تبدیلی کی تھی جس کے مطابق اب اگر آپ واٹس ایپ ویب سے کسی کو وائس نوٹ بھیجیں گے تو اسے درمیان میں پاز یعنی روک سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئندہ ہفتوں میں ایپلی کیشن میں نت نئی تبدیلیاں متوقع ہیں جو صارفین کے لیے آسانی پیدا کریں گی۔