LIVE

سعودی وزير داخلہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ویب ڈیسک
February 07, 2022
 

سعودی عرب كے وزير داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے نور خان ائیر بیس پر سعودی وزیر داخلہ اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

بعدازاں سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف وزارت داخلہ پہنچے جہاں وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات کی۔

سعودی وزير داخلہ صدر، وزیراعظم اورآرمی چيف سے ملاقاتيں بھی كريں گے۔