LIVE

کے پی: سرکاری ملازمین کی گریجویٹی اورپینشن ختم کرنےکےقانون میں ترمیم کا مسودہ تیار

ویب ڈیسک
February 07, 2022
 

مسودے کے مطابق موجودہ قانون میں ترمیم کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی ماہانہ پینشن ختم ہوجائے گی— فوٹو : فائل

خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کی گریجویٹی اورپینشن ختم کرنےکےقانون میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا جبکہ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

مسودے کے مطابق  موجودہ قانون میں ترمیم کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی ماہانہ پینشن ختم ہوجائے گی، مستقبل میں بھرتی ہونے والوں کیلئےکنٹری بیوٹری پینشن کا نظام متعارف کرایاجائےگا، سرکاری ملازم اور حکومت کنٹری بیوٹری فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

مسودے کے مطابق ریٹائر  ہونے پر ملازمین کو جمع شدہ متعلقہ رقم دی جائے گی۔

خیبرپختونخوا کابینہ نے نئے بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کے سی پی فنڈ کی منظوری دی تھی اور اب کابینہ نےسول سرونٹس ایکٹ 1973ء کے سیکشن 19 میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔