LIVE

عالمی مارکیٹ کا اثر: پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

ویب ڈیسک
February 12, 2022
 

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت کا اثر پاکستان میں تیل کی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ یکم فروری سے عالمی منڈی میں پیٹرول ساڑھے 6 روپے اور ڈیزل 5 روپے لیٹر مہنگا ہوا ہے اس طرح گزشتہ اعلان کا فرق صارفین کو منتقل ہوا تو پیٹرول 13 روپے لیٹر بڑھ سکتا ہے جب کہ ایسی صورت میں ڈیزل کی قیمت 18 روپے لیٹربڑھ سکتی ہے۔