LIVE

این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کا معاملہ، 60 افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

عمر اعجاز,ویب ڈیسک
February 13, 2022
 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں بد عنوانی، بے ضابطگیوں اور غیرقانونی سرگرمیوں پر 60 سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن پنجاب نے وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری سروسز پنجاب کو خط لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن کے خط میں 60 سرکاری افسران کے خلاف سول سرونٹس ای اینڈ ڈی رولز 2020 اور پنجاب پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

سابق ڈی پی او حسن اسد علوی، سابق ڈپٹی کمشنر، 12 پولیس افسران، اسسٹنٹ کمشنر، ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ آفیسر کیخلاف سیشن کورٹ میں فوجداری مقدمات کیلئے استغاثہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

خط کےمتن کے مطابق ملوث افسران کےخلاف کارروائی کرکےالیکشن کمیشن کو رپورٹ بجھوائی جائے۔

خط میں ملوث افسران کو آئندہ کسی بھی الیکشن اوراہم سیٹ پرتعینات نہ کیے جانے کے بھی احکامات درج ہیں۔