LIVE

اداکار فیروز خان اور علیزے کے گھر بیٹی کی پیدائش

ویب ڈیسک
February 14, 2022
 

اداکار نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی__فوٹو فائل

معروف اداکار فیروز خان اور اہلیہ علیزے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکار نے اپنے گھر بیٹی کی آمد کی خوشخبری انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی، انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کے گھر رحمت آئی ہے۔

اسکرین شاٹ

فیروز خان نے ہیش ٹیگ کے ذریعے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام 'فاطمہ خان' رکھا ہے۔

واضح رہے کہ فیروز اور علیزے کے ہاں یہ دوسرے بچے کی پیدائش ہے، اس سے قبل دونوں کا ایک بیٹا 'سلطان' ہے جس کی پیدائش مئی 2019 میں ہوئی تھی۔

اداکار فیروز خان اور علیزے مارچ 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، کچھ عرصہ قبل یہ خبریں بھی منظرِ عام پر آئی تھیں کہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے تاہم فیروز نے اس حوالے سے تصدیق نہیں کی تھی۔

فیروز خان کو بیٹی کی پیدائش کے موقع پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادپیش کی جارہی ہے۔