LIVE

میرا نے مجھ سے انگلش کی ٹیوشن مانگی تھی: انوشے اشرف کا دعویٰ

ویب ڈیسک
February 17, 2022
 

اداکارہ انوشے اشرف ایک ویب شو میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی/  فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے دعویٰ کیا ہےکہ اداکارہ میرا ان سے انگلش کی کلاسز لینے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔

اداکارہ انوشے اشرف ایک ویب شو میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے مختلف موضوعات  پر گفتگو  کی۔

انوشے اشرف نے بتایا کہ میرا نے مجھ سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں  نے مجھ سے کہا کہ کیا تم ہفتے میں دو دن (منگل اور جمعرات ) مجھے انگلش کی کلاسز دے دو گی؟۔

اداکارہ  نے  کہا کہ میرا  نے  مجھ سے کہا کہ انہیں ٹیوشن کلاسز لینا ہیں۔

انوشے کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات کی تھی کہ میرا نے مجھ سے ایسی خواہش کا اظہار کیا لیکن میں نے ہنسنا شروع کردیا کیوں کہ مجھے لگا تھا کہ میرا جی مذاق کررہی ہیں اور میرے جذبات کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ میرا مختلف مواقع پر اپنی گلابی انگلش سے اکثرو بیشتر  خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔